آن لائن بزنس خواتین کےلئےبہترین ۔۔ کیوں؟

آن لائن بزنس خواتین کے لئے بہترین ۔۔ کیوں؟

آج کل خواتین کی آن لا ئن بزنس میں دلچسپی میں تیزی سےاضافہ ھو رہا ھے ۔ وجہ بہت واضح ہے، یعنی خواتین کو دفاتر اور جاب کے دوران گھر  میں پیش آنے والی مشکلات۔ خواتین میں تعلیم یافتہ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ھو رہا ہے ۔ شادی سے پہلے یا بعد میں اگر فنانشل پرابلمز ھوں (جو کہ آج کل ایک عام مسئلہ ھے ) تو فورا” انکی خواہش ہوتی ھے کہ اپنی تعلیم سے کام لیا جآئے۔ لیکن اچھی نوکری کا حصول بھی آسان نہیں۔ قسمت سے اگراچھی جاب مل بھی جائے تو اس کے بعد مزید کئی مسائل ھوتے ھیں مثلا” ٹرانسپورٹ کا مسئلہ، گھر کی باقی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے حلیئے، لباس وغیرہ کا خیال کرنا، شادی شدہ ھوں تو شوھر اور بچوں کی ضروریات ،سسرال کے معاملات وغیرہ۔
آن لائن بزنس میں بھی اگرچہ کچھ مسائل ھیں لیکن جاب کے مقابلے میں فوائد بہت زیادہ ھیں ۔ کاروبار/بزنس کو ویسے بھی اللہ نے پسند کیا ہے اور اس میں بہت برکت رکھی ھے۔ وہ خواتین جن کی تعلیم اچھی ہو اور وہ بزنس میں دلچسپی رکھتی ہوں وہ تھوڑی سی محنت کر کے اور کچھ بنیادی چیزیں سیکھ کر آن لائن بزنس کا آغاز کر کے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کر سکتی ھیں۔

   اضافی آمدن
یہ تو سامنے کی بات ہے کہ کارو بار میں آمدن پہلے دن سے شروع نہں ہوتی۔ لیکن آپ جیسے ہی آپ بزنس کے بنیادی مسائل اور معاملات سمجھنے اور منظم کرنے لگیں گی آمدنی کا آغاز ھو جائے گا۔ سنجیدگی اور ایمان داری سے کام کو سمجھا جائے اور محنت سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ھے۔ شروع میں بزنس کے اخراجات ہوتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ آمدنی اور منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔

اوقات کار کی آزادی
آن لائن بزنس میں آپ کام کے لئے کسی بھی وقت کا انتخاب کر سکتی ہیں۔ آپ کو آزادی ہے چاہے رات میں کام کریں یا چھٹی کے دن۔ اپنا کام ہونے کی وجہ سے آپ کسی کو جواب دہ بھی نہیں۔ چاہے زیادہ کام کریں یا کم یا اپنی گھریلو مصروفیات کے مطابق روز نیا شیڈول بنا لیں۔ آپ اپنے بزنس پیج یا ویب سائٹ پر بھی اپنی ٹائمنگ سیٹ کر سکتی ھیں۔ اس دوران کسی کسٹمر کا میسیج آجائے تو بھی آپ اپنی فرصت کے وقت اس کو جواب بھیج سکتی ھیں۔

جگہ کی آزادی
آپ اپنا آن لائن بزنس کسی بھی جگہ سے چلا سکتی ھیں آپ کو آغاز سے ہی دکان دفتر وغیرہ لینے کی ضرورت نہں۔ دنیامیں آن لائن بزنس سے کامیابی حاصل کرنے والی بہت سی خواتن ایسی ہیں جنہو ں نے اپنے گیراج میں پہلا گودام یا دفتر بنایا۔  روزانہ کے کام اور سٹاک کے لئے آپ اپنے گھر میں ہی کوئی جگہ مخصوص کر سکتی ھیں۔ اس کے علاوہ اگر کبھی سفر کرنا پڑے تو آپ فون اور لیپ ٹاپ کے ذریعے بزنس کے کام معمول کے مطابق جاری رکھ سکتی ہیں۔

بزنس کا انتخاب کرنےکی آزادی
جاب کے مقابلے میں بزنس کی ایک خوبصورتی یہ بھی ہے کہ آپ اپنی مرضی، انٹرسٹ اور سہولت کے مطابق بزنس منتخب کر سکتی ھیں۔ آپ چاہے فری لانسر بننا چاہیں یا گرافک ڈیزائنر، کسی سبجیکٹ کی کوچ بننا چاہیں یا کسی پروڈکٹ کی ریٹیلر آپ کے پاس مکمل آزادی ھے۔ لیکن بزنس کا انتخاب کرتے وقت اپنے انٹرسٹ کے ساتھ ساتھ دوسری چیزوں کو بھی مد نظر رکھیں جیسے آپ کے پاس سیونگ کتنی ھے ، مہارت کیا ھے، پہلے کیا تجربہ ہے وغیرہ۔

ٹیکس کی بچت اور بزنس کے ابتدائی اخراجات میں کمی
اگر آپ ایک دفتر یا دکان لے کر کام شروع کریں تو بزنس شروع کرنے کے لیئے ابتدائی طور پر ہی بہت سے سرمائے کی ظرورت ہو گی۔یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ کبھی بھی بزنس کرنے کا نہیں سوچتے۔ آن لائن بزنس میں میں آپ بھت چھوٹے پیمانے پر گھر ھی سے آغاز کر سکتی ہیں۔ جب آپ اس لیول پر پہنچیں کہ بزنس کو بڑھانا مقصود ہو تب کوئئ جگہ اپنے بزنس کی آمدن کے لحاظ سے منتخب کر سکتی ہیں۔

آن لائن بزنس لامحدود
آن لائن بزنس کی کوئی جغرافیائی حد نہیں۔ آپ پورے پاکستان تو کیا پوری دنیا سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی اچھی مہارت یا منفرد پروڈکٹ ہے تو آپ آن لائن بزنس کے زریعے اپنی اپرچیونٹی کو لا محدود کر لیتے ہیں۔ اللہ تعالی کوشش کرنے والوں کو مایوس نہیں کرتا۔

آن لائن بزنس کرنے کی خواہش مند بہت سی خواتین روزانہ پیغامات بھیجتی ہیں جس میں وہ کچھ بنیادی مدد اور رہنمائی چاہ رہی ہوتی ہیں۔ لیکن میرے لئے ہر ایک کو الگ الگ گائڈنس دینا بہت مشکل ہے۔ آخر یہ حل نکالا کہ ایک پیج بنا دیاہے جہا ں میں کوشش کروں گی کہ ہر ہفتے کم از کم ایک پوسٹ ضرور کر دوں جو کہ خاص طور پر پاکستان میں آن لائن بزنس کے بارے میں ہو۔ میرا اردو تحریر کا بھی یہ پہلا تجربہ ہے لیکن مقصد یہی ہے کہ زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں۔ پیج کا لنک نیچے موجود ھے۔ آپ چاہیں تو وہا ں اپنے سوال بھی پوسٹ کر سکتی ھیں۔ میں کوشش کروں گی سب کو جواب دے سکوں۔

By: شازیہ آصف

Click Here to visit Help Page How To Start A Business Online

Add Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp chat